کوہلی نے بابر اعظم کی جگہ چھین لی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی پلیئرز کی رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی 4 سال بعد ون ڈے کرکٹ میں بیٹرز میں نمبر وَن پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم کی چھٹی پوزیشن بر قرار ہے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرےنمبر اور روہت شرما دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جب کہ پاکستان کے سعود شکیل 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول ایک درجہ بہتری کے بعد 11 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اورانگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے جب کہ بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے محمد سراج 5 درجہ بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر اور رویندرا جڈیجہ 5 درجہ تنز لی کے بعد 21 ویں نمبرپر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔



