ملتان سلطانزبیچنے کیلئے اشتہار جاری

علی ترین کی سابق ایکس کی شادی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی ملکیت کے معاملے پر بورڈ نے فرنچائز کی فروخت کے لیے اشتہار جاری کردیا۔ پی سی بی نے ملتان کی بڈز کے لیے خواہشمند پارٹیز کو مدعو کرلیا جو  ملتان ٹیم کے فرنچائز رائٹس کے لیے بڈ کرسکتی ہیں۔ٹیکنیکل پروپوزلز کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔پی سی بی کے مطابق تکنیکی طور پر کوالیفائیڈ بڈرز اگلے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

حالیہ آکشن میں پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیمیں فروخت کی ہیں، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کے فیصلے پر ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے منفرد انداز میں ردعمل دیا ہے۔

دوسری طرف ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نےطنز کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ’ جب آپ کو پتا چلے کے آپ کی ایکس کی دوبارہ شادی ہورہی ہے‘‘۔علی ترین کی پوسٹ پر صارفین کی شدید رعمل سامنے آیا ہے۔

 

مزید خبریں

Back to top button