بدین: سندھ پینشنرز الائنس کی احتجاجی ریلی، ریٹائرڈ ملازمین کے حقوق کے لیے دھرنے کی دھمکی

بدین (رپورٹ: مرتضیٰ میمن، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) سندھ پینشنرز الائنس (سپا) کی جانب سے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو شہید بینظیر بھٹو پارک سے شروع ہو کر پریس کلب ایوانِ صحافت کے سامنے مظاہرے کی صورت میں اختتام پذیر ہوئی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گریوا ضلع بدین کے صدر عبدالقادر چانڈیو، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل میمن، محمد یعقوب بچو، محمد اسلم میمن، اشرف عبداللہ میمن، مہران درس، اشرف کٹی، محمد حنیف عباسی، میر بہادر ٹالپر، محرم پتافی اور دیگر مقررین نے کہا کہ ایک ہی ملک میں دو قوانین نافذ ہیں۔ دیگر صوبوں میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو گروپ انشورنس، بینیول فنڈ اور دیگر مراعات دی جا رہی ہیں، جبکہ سندھ حکومت ریٹائرڈ ملازمین کو وہ مراعات دینے کے لیے تیار نہیں۔

مقررین نے خبردار کیا کہ اگر سندھ حکومت ان کے مطالبات فوری طور پر حل نہ کرے تو 9 فروری کو ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین کراچی پریس کلب اور وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی دھرنوں کے باوجود سندھ حکومت مذاکرات پر سنجیدہ رویہ نہیں اپنا رہی۔

مزید خبریں

Back to top button