لاڑکانہ سے کراچی پہنچنے والے نرسنگ انسٹرکٹر پراسرار طور پر لاپتہ

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ میں میل نرسنگ کالج کے نرسنگ انسٹرکٹر صادق علی چانڈیو کراچی پہنچنے کے بعد پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ورثاء کے مطابق صادق علی چانڈیو منگل کی صبح لاڑکانہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے اور ال آصف علاقے سے بذریعہ فون ورثاء سے آخری رابطہ کیا، جس میں انہوں نے اپنے خیریت سے کراچی پہنچنے کی اطلاع دی۔ تاہم، اس کے بعد ان کا فون اچانک بند ہوگیا اور اس وقت تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔

ورثاء نے آئی جی سندھ پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعے کا نوٹس لیں اور صادق علی چانڈیو کی بازیابی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button