انڈر 19 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دیدی

زمبابوے(جانوڈاٹ پی کے)آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے امریکا کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں کھیلے گئے میچ کے دوران پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 294/8 رنز بنائے، سمیرمنہاس نے 74 رنزکی شاندار اننگزکھیلی جبکہ علی حسن بلوچ نے 36 رنز بنا کرٹیم کے اسکورکو مضبوط بنایا جبکہ احمد حسین نے 43 رنز بنائے اور زخمی ہونے کی وجہ سے اننگز سے باہرہوگئے، تاہم ٹیم نے حریف ٹیم کے خلاف مضبوط اسکور قائم کیا۔
امریکا کی ٹیم مقررہ ہدف 295 رنز کے تعاقب میں 43.5 اوورز میں 225 رنز پر ڈھیر ہو گئی، سہیل گارگ 75 رنز بنا کر سب سے زیادہ اسکور کرنے والے بلے باز رہے جبکہ مومن قمر اورعبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔



