اسد قیصر کی نوید قمر سے ملاقات، سہیل آفریدی سے متعلق سندھ حکومت پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر سے ملاقات کر کے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے متعلق سندھ حکومت کے رویے پر تحفظات پہنچا دیئے۔

سماء سے گفتگو میں اسد قیصر نے کہا سندھ حکوت نے وزیراعلیٰ کے پی کیلئے پہلے اچھا تاثردیا پھررکاوٹیں کھڑی کیں ، شکر ہے کوئی نا خوشگوار واقعہ نہیں ہوا ورنہ سندھ حکومت کی بدنامی ہوتی۔

اسد قیصر کے مطابق نوید قمر نے بتایا وزیراعلیٰ سندھ کے علم میں یہ سب نہیں تھا۔

مزید خبریں

Back to top button