پیپلز پارٹی تھرپارکرمیں پہلے سے زیادہ مضبوط ، مظلوموں کیساتھ کھڑی رہے گی: سشیل کمارملانی

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی) پاکستان پیپلز پارٹی تھرپارکر کے جنرل سیکرٹری سشیل کمار ملانی نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ تھرپارکر میں کسی کو مظلوم نہیں ہونے دیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور کرتی رہے گی۔ گزشتہ روز پارٹی میں اختلافات کی خبروں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،
پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تھرپارکر کی تمام صورتحال سے آگاہ ہیں۔ بعض پارٹی کارکنان پرانے کارکنوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔ پارٹی کے ان پرانے کارکنوں کو تھرپارکر میں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اگر ارباب ہراساں کرتے ہیں تو پاکستان پیپلز پارٹی انہیں روکنے کی طاقت رکھتی ہے۔ تاہم تھرپارکر میں پارٹی کے اندر کوئی دھڑے بندی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کو پارٹی کو کمزور کرنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔



