پاکستان کا 2.75 ارب ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے اگلے تین سال میں دو ارب 75 کروڑ ڈالر مالیت کے انٹرنیشنل بانڈ جاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے، رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری ہے۔
وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق پانڈا بانڈز کی مالیت بتدریج ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے، چینی مارکیٹ کے علاوہ انٹرنیشل کیپٹل مارکیٹ سے بھی رجوع کیا جائےگا، اگلے مالی سال تک بانڈزکا حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک جانے کاامکان ہے، مالی سال 2027-28 میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں مزید 1.5 ارب ڈالربانڈز کے اجرا کا پلان ہے۔
بین الاقوامی بانڈز کے اجرا سے بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری آئے گی، اس سے آنے والے برسوں میں فنانسگ گیپ کم کرنے میں مدد ملے گی، عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے، میکرواکنامک صورتحال میں مزید بہتری سےبیرونی فنانسنگ میں مددملےگی۔



