طالبان حکومت نے بھارت میں اپنا پہلا سینیئر سفارتی نمائندہ تعینات کردیا

نئی دہلی(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کی طالبان حکومت نے بھارت میں اپنا پہلا سینیئر سفارتی نمائندہ تعینات کردیا۔
افغان سفارتخانے کے مطابق نور احمد نور نے بطور ناظم امور (چارج ڈی افیئرز) نئی دلی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
افغان سفارتخانے نے بتایاکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مفتی نور احمد نور نے بھارتی وزارت خارجہ جوائنٹ سیکرٹری آنند پرکاش سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ سیاسی و اقتصادی تعلقات، تجارت، ویزا کی سہولت اور بھارت میں مقیم افغان تاجروں، طلبا اور افغان شہریوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
افغان سفارتخانے کے مطابق ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔



