سمگلنگ کے خلاف بڑا فیصلہ: ایف بی آر کا ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن قائم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی روک تھام کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کو سمگلنگ اور غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کے خلاف مکمل اختیارات حاصل ہوں گے، جبکہ اشیاء کی غیرقانونی تجارت اور سمگلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے قیام کے لیے 10 ارب روپے کے فنڈز کی درخواست کر دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت موجودہ چیک پوسٹوں کو بھی مرحلہ وار ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا، جس سے سمگلنگ کی مؤثر روک تھام ممکن ہو سکے گی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشن کے عملے کے لیے واضح رولز، جدید آپریشنل طریقہ کار اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خالی آسامیوں پر آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران اور اہلکاروں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا۔



