سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کا گرل فرینڈ سوفی شائن کیساتھ منگنی کا اعلان

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ سوفی شائن کے ساتھ اپنی باضابطہ منگنی کا اعلان کردیا۔

 بھارتی سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی کا باضابطہ اعلان کیا۔

سوفی شائن نے شیکھر دھون کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو گئی اور دونوں نے اپنے تعلق کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔

شیکھر دھون نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ مشترکہ مسکراہٹوں سے مشترکہ خوابوں تک، ہماری منگنی پر محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں کا بہت شکریہ، ہم نے ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ چلنے کا انتخاب کر لیا۔

مزید خبریں

Back to top button