دادو: پولیس کے ہاتھوں نادر علی کے قتل کیخلاف جمالی برادری کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)دادو ضلع میں پولیس کے ہاتھوں قتل کیے گئے شہید نادر علی جمالی کے قتل کے خلاف جمالی برادری اور سول سوسائٹی کی جانب سے مشتاق جمالی، غلام حسین جمالی، احسان جمالی، غلام مصطفیٰ جمالی، سلیم جمالی، اکبر جمالی اور علی حیدر پنہور کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے پریس کلب بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر مظاہرین نے دادو پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ دادو پولیس نے بے گناہ، دو سو ایکڑ زمین کے مالک نادر علی جمالی کو بکری چوری کے کیس میں گرفتار کر کے گولیاں مار کر قتل کر دیا، جو سراسر ظلم ہے انہو نے وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور چیف جسٹس ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی دادو، ایس ایچ او بینظیر جمالی اور دیگر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے عدالتی (جوڈیشل) انکوائری کرائی جائے اور انہیں سخت سزا دے کر شہید نادر جمالی کے خون سے انصاف کیا جائے، بصورت دیگر پورے سندھ میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button