لاڑکانہ : صحافی اصغر تھہیم کے گھرپر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ پولیس نے ضلع شکارپور کے صحافی اصغر تھہیم کے گھر پر حملے کے کیس میں ملوث اشتہاری ملزم کو لاڑکانہ کے تھانہ تعلقہ کی حدود قمبر روڈ سے گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم کی شناخت سلیم عرف عبد الجبار ولد اختر عرف روشن چانڈیو رہائشی جوابپور کے طور پر ہوئی ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش سمیت مزید قانونی و ضابطے کی کاروائیاں جاری ہیں، واضح رہے کہ ضلع شکارپور کے اس کیس کی تفتیش ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کے سپرد کی جاچکی ہے.

مزید خبریں

Back to top button