بدین:کیلاش کولہی قتل کیس میں پولیس کی کامیاب کارکردگی پر محکمہ کی جانب انعامات کے اعلان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)کیلاش کولہی قتل کیس میں بہتر کارکردگی دکھانے والی پولیس ٹیم کے لیے محکمہ کی جانب سے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھلہار تھانے کی حدود میں پیش آنے والے کیلاش کولہی کے بے دردانہ قتل کیس میں ملوث ملزمان کی کامیاب گرفتاری پر آئی جی سندھ جاوید اختر اوڈھو کی جانب سے پولیس ٹیم کو ایک بنیادی تنخواہ (One Basic Pay) اور سی سی۔I تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے، جبکہ ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے پولیس ٹیم کے لیے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا ہے سی آئی اے بدین کے انچارج سب انسپکٹر گل حسن لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سرفراز نظامانی اور اس کے سہولت کار ظفراللہ خان کو حیدرآباد سے گرفتار کیا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے کہا کہ ضلعی پولیس بدین جرائم کے خلاف کارروائیوں، عوام کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button