ٹانک میں بکتر بند گاڑی پر حملہ،6اہلکاروں سمیت7شہید

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں6پولیس اہلکاروں سمیت7افراد شہید ہوگئے۔بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کا نشانہ بنی۔پولیس نے بتایاکہ دھماکے کے نتیجے میں بکتر بند گاڑی تباہ ہوگئی اور 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئےجن میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہدا میں ایک راہگیر بھی شامل ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک میں دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیدیا۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے بھی واقعےکو افسوسناک قرار دیا ،کہاشہید پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button