بگ بیش،رضوان کو سٹیڈیم سے ہی نکال دیا

سڈنی(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستانی بیٹر محمد رضوان کو بگ بیش لیگ کے اہم میچ کے دوران سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کے کپتان نے بظاہر سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان کو دوران بیٹنگ میدان سے باہر بلا لیا۔پیر کو بی بی ایل کے 15ویں ایڈیشن کے 33ویں میچ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب میلبورن رینیگیڈز نے سڈنی تھنڈر کے خلاف میچ کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ریٹائر آؤٹ کر دیا۔محمد رضوان 23 گیندوں پر 26 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جب انہیں کپتان نے میدان سے باہر بلا لیا۔بگ بیش لیگ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میلبورن رینیگیڈز کے کپتان ول سدرلینڈ محمد رضوان کو پویلین واپس جانے کا اشارہ کرتے ہیں تاکہ وہ خود بیٹنگ کیلئے آ سکیں۔



