سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت غیر ملکی کوچنگ اسٹاف بھی نجی ائرلائن کے ذریعے ٹیم کے ہمراہ پاکستان واپس آیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ دمبولا میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی، جبکہ دوسرا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں سری لنکا نے 14 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی۔
سیریز برابر رہنے کے باعث دونوں ٹیموں کو مشترکہ طور پر ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔
اگلے مرحلے میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا میں ہی ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنی ہے، جس کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔



