سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس لاہور میں انتقال کر گئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق انہیں چند روز قبل علاج کی غرض سے مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی سرجری بھی ہوئی، تاہم وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور جانبر نہ ہو سکے۔

محمد الیاس نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کی جبکہ 82 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے۔ کرکٹ کے میدان کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بھی ان کی خدمات قابلِ قدر رہیں۔

وہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیف سلیکٹر کے فرائض انجام دیتے رہے جبکہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی اور ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی رہے۔ محمد الیاس کی وفات سے پاکستانی کرکٹ ایک تجربہ کار اور مخلص شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button