لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی اور فریقین کو آئندہ سماعت میں دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

عدالت کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازیم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہونے کے ناطے شہریوں کی زندگی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے اور حتمی فیصلے تک اس پر عملدرآمد روکا جائے۔

عدالت نے فوری طور پر ایکٹ پر عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی، اور درخواست گزار نے کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کو فریق بنا دیا۔ عدالت نے سماعت کو 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو آئندہ دلائل دینے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Back to top button