بگ بیش میں وارنر نےزمان خان کی شکایت لگا دی

میلبورن(جانو ڈاٹ پی کے)بگ بیش لیگ میچ کے دوران آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کی بولنگ کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے اسے ’’چار سالہ بچے کی طرح بولنگ‘‘ قراردیدیا۔برسبین ہیٹ سے میچ میں سڈنی تھنڈر کے کپتان وارنر نے امپائر کے پاس جا کر زمان خان کی بولنگ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ گیند کا ریلیز غیر معمولی اور وہ نیچے آرہی ہے، یہ قانونی بولنگ کے بجائے تھرو کرنے جیسا لگ رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ کسی 4 سالہ بچے کی طرح بولنگ کر رہے ہوں۔امپائر نے اس وقت زمان خان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیا اور میچ جاری رہا، تاہم وارنر کے اس بیان نے مداحوں اور تجزیہ کاروں میں بحث کو جنم دیا کہ آیا یہ محض کھیل کے دوران مذاق تھا یا بولر کے انداز پر تنقید کرنا تھا۔واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر زمان خان کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ برسبین ہیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button