بدین،جمعیت علمائے اسلام کا بدامنی،منشیات فروشی کیخلاف احتجاج

بدین(جانو ڈاٹ پی کے)جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے گولارچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی،چوریوں اور منشیات کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت کے ذمہ داران کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری حضرت مولانا فتح محمد میہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی بدامنی اور منشیات نوجوان نسل کے مستقبل اور بقا کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ امن و امان کی بحالی,منشیات کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button