ملتان سلطانزکو بھی بیچنےکا فیصلہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ملتان سلطانزکو بھی بچینے کا فیصلہ.ملتان سلطانز کی نیلامی کیلئے پی سی بی جلد باقاعدہ اشتہار جاری کرے گا۔پی سی بی نے اس سے قبل ملتان سلطانز کو پی ایس ایل سیزن 11 میں خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔ پی ایس ایل کی دو فرنچائزز کی ریکارڈ قیمت پر فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی بڑھتی دلچسپی کے بعد ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا۔ملتان سلطانز کو بھی اوپن آکشن کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کی نیلامی میں تمام اہل بڈرز کو شرکت کی اجازت ہوگی۔دو فرنچائزز کی فروخت کے لیے اختیار کیے گئے طریقہ کار کے مطابق ہی ملتان سلطانز کی آکشن متوقع ہے،پی ایس ایل سیزن 11 میں ملتان سلطانز ایک نئے مالک کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

مزید خبریں

Back to top button