پاکستانی ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تاریخ ساز کارنامہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان میں خواتین کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹ کا اعزاز انیتا کریم نے اپنے نام کر لیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پروفیشنل ایم ایم اے لیگ انفنیٹ چیمپیئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جہاں خواتین کی 52 کلوگرام ٹائٹل فائٹ میں پاکستان کی انیتا کریم نے ایران کی پریسا شمش آبادی کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر کے شاندار فتح حاصل کی۔
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایم ایم اے فائٹر ہیں، جو اس سے قبل بھی بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں فتوحات اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہ پہلی بار تھا کہ انیتا کریم نے اپنی سرزمین پر پروفیشنل ایم ایم اے ٹائٹل فائٹ جیت کر ملکی کھیلوں کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کیا۔
کھیلوں کے حلقوں کی جانب سے انیتا کریم کی اس کامیابی کو پاکستان میں خواتین کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



