پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کے کیلئے جو بھی تعاون چاہیے ہم تیار ہیں، وزیربلدیات سندھ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسہ کرنا ہوگا اور انہیں اس کے لیے ہم سے جو تعاون چاہیے اس کیلیے ہم تیار ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کو واضح طور پر آگاہ کر دیا گیا تھا کہ انہیں باغ جناح میں جلسے کی اجازت ہے اور وہ وہاں جلسہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے پی باغ جناح میں موجود تھے اور ہم نے خود پی ٹی آئی قیادت کو بتا دیا تھا کہ وہ جلسہ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد سڑک پر جلسہ کی بات کرنا مناسب طرزِ عمل نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button