اگر کسی سڑک پر جلسہ ہوا تو سخت ایکشن لیں گے،سندھ حکومت کی پی ٹی آئی کو وارننگ

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے وزیرداخلہ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کراچی میں جلسے کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ اگر کسی سڑک پر جلسہ ہوا تو حکومت سخت ایکشن لے گی۔

حکومت سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیرداخلہ ضیاالحس لنجار نے جلسہ کرنے کے حوالے سے واضح پیغام  دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ نے واضح کیا کہ کسی بھی سڑک پر اگر جلسہ ہوگا تو حکومت سندھ سخت ایکشن لے گی۔

مزید خبریں

Back to top button