انصاف لائرز فورم کا پی ٹی آئی کے نامزد امیدوران بار کونسل وزیرآباد کے الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان

وزیرآباد (جانوڈاٹ پی کے) اج کا دن پی ٹی آئی کے نامزد امیدوران بار کونسل وزیرآباد کے الیکشن 2026 برائے صدر چوھدری امتیاز احمد خان ایڈووکیٹ اور برائے جنرل سیکرٹری وقاص احمد کدھر ایڈووکیٹ کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ھوگا ان خیالات کا اظہار انصاف لائرز فورم کے ڈسٹرکٹ وزیرآباد کے صدر وقاص افضل چھٹہ نے بابائے صحافت پریس کلب وزیرآبا کے سینئر نائب صدر ملک محمد صفدر اعوان سے گفتگو کے دوران کیا  انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کے مرکزی راہنماوں نے جس طرح سے فیصلہ کر کے ان دونوں امیدواروں کو میدان میں اتارا ھے انکا یہ فیصلہ بہت ھی  بہترین فیصلہ ھے اور میں اور میری پوری وکلاء برادری اس فیصلے کی مکمل تائید اور بھرپور حمایت کرتے ھیں اور ان شاء اللہ اج کا دن پی ٹی ائی کے امیدوران کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ھوگا اور برائے صدر بار کونسل وزیرآباد 2026 چوھدری امتیاز احمد خان اور جنرل سیکرٹری وقاص احمد کدھر کو اڈوانس میں انکی بھرپور کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ھوں۔

مزید خبریں

Back to top button