مال آف وزیرآباد میں جدید حبیبی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)معیاری کم قیمت پر اشیاء مہیا کرنے والے تاجرکامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوتے ہیں،اشیائے خوردونوش کومعیاراورصحت کے لئے فائدہ مندطریقے سے بنانے والے تاجرجہاں اللہ تعالیٰ کوراضی کرتے ہیں وہاں اسکی مخلوق کے دل بھی جیت لیتے ہیں۔ان خیالات کااظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیات مسٹر اینڈ مسز چوہدری محمد شریف وڑائچ نے مال آف وزیرآباد میں جدید حبیبی ریسٹورنٹ جی ٹی روڈ مولانا بائی پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرچیئرمین چوہدری محمد ساجد وڑائچ،سابق ڈی سی ذوالفقار علی باگڑی،کرنل (ر) ساجد ابرار باگڑی ودیگربھی موجودتھے۔ چوہدری محمد ساجد وڑا ئچ نے کہا کہ یہ ہمارے والدین کی دعائیں ہیں کہ مال آف وزیر آبادمیں اپنی نوعیت کا ڈویژن بھر میں سب سے بڑااور جدیدومعیاری ریسٹورنٹ قائم کیا ہے اور وزیرآباد کے لوگوں کو اچھے اور معیاری کھانوں اور فاسٹ فوڈ کے لئے دوسرے شہروں کا رخ نہیں کرنے پڑے گا،عوام ایک بار ضرور حبیبی ریسٹورنٹ کا وزٹ کریں، وزیرآباد میں معیاری اورصحت منداشیائے کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،فاسٹ فوڈکھانے کے شوقین افرادکے لئے حبیبی ریسٹورنٹ ایک نیااضافہ ہے۔



