ٹھٹھہ: ریٹائرڈ پولیس آفیسرن کا اجلاس، مسائل کو حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن۔ جانوڈاٹ پی کے ) رٹائرڈ پولیس آفیسرن کا ایک اہم اجلاس سابق ڈی ایس پی حاجی رشید سرائی اور محمد نواز سرائی کی سربراہی میں ہوا۔ اس اجلاس میں آل رٹائرڈ پولیس آفیسر ویلفیئر ایسوسیشن کے ممبران نے شرکت کی اور اپنے مسائل اور مطالبات پر غور کیا۔ اجلاس میں رٹائرڈ پولیس آفیسرن کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلد از جلد حکومت سے ملاقات کرے اور ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے کہا کہ رٹائرڈ پولیس آفیسرن کو ان کے حق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے مسائل کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رٹائرڈ پولیس آفیسرن نے اپنی خدمات کے دوران ملک و قوم کی خدمت کی ہے اور اب ان کو ان کی خدمات کا صلہ ملنا چاہیے۔

مزید خبریں

Back to top button