ٹھٹھہ جیل میں قیدیوں پر تشددکے واقعات میں ا ضافہ، 8 قیدی شدیدزخمی،ہسپتال منتقل

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن/ جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں قیدیوں پر مسلسل تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں مسلسل تشدد کے باعث 8 قیدیوں کی طبیعت خراب

ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں قیدیوں پر تشدد کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری مزید 8 قیدیوں کو طبی معائنہ  کے لیے سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک قیدی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ میں قیدیوں پر مسلسل تشدد کے واقعات سامنے آ رہے ہیں مسلسل تشدد کے باعث 8 قیدیوں کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں جیل سپریٹینڈنٹ کے خط پر سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا

ایک قیدی ایاز سومرو پر سخت تشدد کے باعث وھیل چیئر پر سول ھاسپٹل ٹھٹھہ منتقل کیا جہاں سے طبی معائنہ کے بعد جیل بھیج دیا گیا

سول اسپتال سے لائے جانے والے قیدیوں میں سجاد کرنانی، امین ملاح، کھیم چند گجراتی، یار محمد ملاح، صدیق جت، حنیف ملاح اور پیارو پالاری شامل ہیں۔

اس طرح کے واقعات سامنے آنے کے باوجود ٹھٹھہ جیل میں قیدیوں پر تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں، ایک قیدی علی بخش ملاح کی پراسرار موت ہو گئی تھی، جس کے بعد اس کے ورثاء نے تشدد کے الزامات لگائے تھے۔ان واقعات پر سول سوسائٹی میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور قیدیوں کے ساتھ انصاف کی اپیل کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button