زیادہ خسارے میں چلنے والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے،وزیراعظم

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سولرائزیشن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کے دور دراز علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ زیادہ خسارے میں چلنے والے بجلی کے فیڈرز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے تاکہ نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صرف بجلی کی فراہمی بہتر ہوگی بلکہ خسارے میں چلنے والے فیڈرز کے مالی نقصانات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے خاص طور پر پیسکو اور کیسکو کے زیادہ نقصان والے فیڈرز میں فوری طور پر پائلٹ پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے زور دیا کہ ان پائلٹ منصوبوں کے لیے منتخب نمائندوں سے مشاورت اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button