کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف’’پکا‘‘آپریشن،زرداری نوازبھی متفق

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف’’پکا‘‘آپریشن کرنے کا فیصلہ ہوگیا،مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں نوازشریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب اور سندھ کی سرحد پر واقعہ کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق رائے کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق یہ بات طے کرلی گئی ہے کہ اب کچے کے کسی بھی ڈاکوں کو مشترکہ آپریشن کے دوران ہتھیار ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی بلکہ یہ آپریشن حتمی اور فیصلہ کن ہوگا۔




