وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی میں سرکاری استقبال

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے کراچی پہنچنے پر صوبائی وزیر سعید غنی نے استقبال کیا جبکہ اس موقع پر آئے ہوئے پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے۔وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، جہاں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے پہنچی تھی۔اس موقع پر ایئرپورٹ اور راستوں میں کارکنوں کی جانب سے شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب کہ ایک مقام پر کارکن آپس میں لڑ پڑے اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔سینئر صوبائی وزیر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کراچی آمد پر استقبال کیا۔ انہوں نے مہمان کو سندھ کابینہ کی جانب سے خوش آمدید کہااورانہیں سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔



