نجی اداروں کے ملازمین کو بھی پنشن ملے گی،موجیں لگ گئیں

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وفاقی آئینی عدالت نے نجی اداروں کے ملازمین کو اولڈ ایج پنشن دینے کا حکم دیدیا۔آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی جانب سے دائر تمام اپیلیں خارج کر دیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ دیا۔وفاقی آئینی عدالت کا اولڈ ایج پنشن سے متعلق اہم فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پندرہ سال سے کم مگر ساڑھے چودہ سال سروس مکمل کرنے والے ملازمین پنشن کے حقدار قرار دیدیے۔ قرار دیا کہ سروس کے چھ ماہ یا زائد عرصے کو پورا ایک سال تصور کیا جائے گا۔ ای او بی آئی کا2022کا سرکلر پنشن کے حق کو متاثر نہیں کر سکتا۔

وفاقی آئینی عدالت نے حکم دیا کہ ای او بی آئی تمام درخواست گزاروں کو ماہانہ اولڈ ایج پنشن ادا کرے، وفاقی آئینی عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے 2024 اور 2025 کے فیصلے برقرار رکھے، آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے درست ہیں، مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔فیصلے کے مطابق فلاحی قانون کی سخت تشریح سے پنشن سے محروم کرنا ناانصافی ہے، ساڑھے 14سال سے زائد سروس کرنے والے کے 15 سال مکمل تصور ہوں گے، پنشن کے معاملے میں راؤنڈنگ آف کا اصول لاگو ہوگا۔

مزید خبریں

Back to top button