لاہورانتظامیہ کا تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور کی انتظامیہ نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے تھیٹرز سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس کو تھیٹرز میں ہونے والی خلاف ورزیوں پر نئی پالیسی نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مراسلے میں واضح کیا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر اب صرف مشترکہ رپورٹ قابل قبول نہیں ہوگی اور اداکاروں یا تھیٹر انتظامیہ کو براہ راست نوٹس دینا بھی پالیسی کے خلاف ہوگا۔



