ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،وزیر اعظم کا اعلان

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو ہمسایہ ملک سے مکمل سپورٹ دی جارہی ہے، فیلڈ مارشل دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی قیادت کررہے ہیں، خیبرپختونخوا کی طرح دہشت گردوں نے بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کیں ہم دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وسائل فراہم کیے جارہے ہیں، اُس وقت کے وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے این ایف سی میں100فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پنجاب نے اسے لیڈ کیا، پنجاب اپنے حصے کے11ارب روپے بلوچستان کو دیتا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ کراچی سے چمن چار رویہ سڑک کا آغاز کررہے ہیں جس کا افتتاح آج ہوگا، بلوچستان میں دانش سکول بنائے جارہے ہیں جن سے بچوں کو تعلیم ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button