دادو،جعلی پولیس مقابلے میں ملوث10پولیس اہلکاروں کو 7-7سال قید کا حکم

دادو(رپورٹ:عابد ببر/جانو ڈاٹ پی کے)دادو کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر10پولیس اہلکاروں کو7-7سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔عدالتی ذرائع کے مطابق دادو کی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے جعلی پولیس مقابلے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسپکٹر نور مصطفیٰ پٹھان اور اے ایس آئی غلام قادر گوپانگ کو سات، سات سال قید اور گیارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔اسی مقدمے میں اے ایس آئی نظیر پنھور، ہیڈ کانسٹیبل دوست علی، ہیڈ کانسٹیبل عبدالستار، ڈی پی سی عبدالستار سمیت پولیس اہلکار الھ بچایو، عمران اور غلام مصطفیٰ کو بھی سات، سات سال قید کی سزا دی گئی مقدمے کے مطابق بی سیکشن پولیس نے سال 2022 میں پنجاب کے رہائشی جبران کو پولیس مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔بعد ازاں مقتول کی والدہ ممتاز بیگم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت نے کیس میں نامزد پنجاب پولیس کے تھانیدار ارشاد چیمہ کو شواہد کی عدم موجودگی پر بری کر دیا، تاہم عدالتی فیصلے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 

مزید خبریں

Back to top button