شیخوپورہ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "محفوظ پنجاب” کے تحت 167 مجرمان گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

شیخوپورہ (عبد المجید نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن "محفوظ پنجاب” کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جس کے نتیجے میں 2026 کے پہلے ہفتے میں شیخوپورہ ریجن میں 167 اشتہاری مجرمان، 39 منشیات فروش اور 73 ناجائز اسلحہ بردار گرفتار کیے گئے۔

ریجنل پولیس آفیسر (RPO) شیخوپورہ اطہر اسماعیل نے بتایا کہ گرفتار شدگان سے 63 پسٹل، 7 رائفلز/بندوق اور 2 کلاشنکوف برآمد کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

RPO نے مزید بتایا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کی کڑی نگرانی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں تاکہ قانون کے دائرے میں کارروائی کی جا سکے۔

اطہر اسماعیل نے یقین دلایا کہ شیخوپورہ ریجن میں امن و امان قائم رکھنے اور مجرمانہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے، اور "محفوظ پنجاب” کا ویژن ہر سطح پر نافذ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button