ایران:پُرتشدد مظاہروں میں شدت، فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، مجموعی اموات 35 ہو گئیں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاج مزید پُرتشدد ہو گیا ہے، تازہ واقعات میں مظاہرین کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق لردگان شہر میں دکانداروں نے شٹر ڈاؤن کے بعد سڑکوں پر نکل کر حکومت مخالف نعرے بازی کی، احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ بعض مظاہرین نے فائرنگ بھی کی۔ جھڑپوں کے دوران سرکاری عمارتوں اور گورنر آفس کو نقصان پہنچایا گیا۔

ادھر شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں ایک دکان کو آگ لگا دی گئی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جانی نقصان سے بچاؤ کیا۔ صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج 11 روز سے جاری ہے، جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو چکی ہے جبکہ مختلف شہروں سے 1200 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے بدامنی کا الزام امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button