ایران میں مظاہروں کے دوران خطرہ: آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو فوری ملک چھوڑنے کی ہدایت

تہران(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلوی حکومت نے بدھ کے روز اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہروں اور غیر مستحکم سکیورٹی صورتحال کے باعث ’جلد از جلد‘ ملک چھوڑ دیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی آسٹریلوی شہری اس وقت ایران میں موجود ہے تو اسے فوراً واپسی کے انتظامات کرنے چاہئیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ ایران میں جاری پرتشدد مظاہرے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں اور مجموعی سکیورٹی صورتحال نہایت غیر یقینی ہے۔

خیال رہے کہ  تہران میں آسٹریلوی سفارت خانے نے گزشتہ سال ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران اپنی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔

آسٹریلوی حکومت کے  تازہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران میں آسٹریلوی شہریوں کو قونصلر مدد فراہم کرنے کی صلاحیت اس وقت انتہائی محدود ہے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ آسٹریلوی شہریوں، بالخصوص دوہری شہریت رکھنے والوں کو حراست میں لیے جانے کا خطرہ زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button