کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی وڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل نے پیدائش کے 2 ماہ بعد  اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ سال 7 نومبر کو شادی کے 4 سال بعد کترینہ کیف اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم 2 ماہ بعد  آج 7 جنوری کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کے نام کا باضابطہ اعلان کیا۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ‘ویہان کوشل ‘ رکھا ہے۔

جوڑے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘ہماری روشنی کی کرن،  ویہان کوشل،  دعائیں قبول ہو گئیں، زندگی بہت خوبصورت ہے۔ ہماری دنیا ایک لمحے میں بدل گئی’۔

یاد  رہے کہ 9 دسمبر 2021 کو کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راجستھان کے ریزورٹ میں شاہی انداز میں شادی کی تھی۔

 یہ ایک سادہ اور نجی تقریب تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button