چیمہ برادران کا اپنے والد ریاست علی نمبردار مرحوم کوایصال ثواب کیلئے روحانی محفل کا انعقاد

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)  اسلامی تعلیمات،تمام ادیان کی نسبت والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کرتی ہیں فرامین نبی رحمت ؐ کے مطابق والدین کے چہرہ کو پیار کی نظرسے دیکھنے پر مقبول حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے والدین کی خدمت پر رب کریم خوش ہوکر اولاد کو دنیاو آخرت کی برکتیں عطاء کردیتا ہے۔ان خیالات کا اظہارمولانا محمد خالد عطاری نے  مینجر نیشنل بینک چوہدری محمد فاروق چیمہ،چوہدری شہباز احمد چیمہ،چوہدری صلاح الدین اکبر چیمہ کے والد،حافظ ظفر اقبال کے چچا،عمر نواز چیمہ کے دادا جان حاجی محمد ریاست علی نمبردار مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمحمد نصر چٹھہ،حافظ مبشر مدنی،سجاد احمد چٹھہ،محمد حسین چیمہ،شہزاد اکبر،اورنگزیب ودیگر  نے بھی خطاب کیا۔ایصال ثواب کی محفل میں اعجاز احمد چیمہ،ریاست علی سندھرانہ،حاجی محمد اختر،چوہدری شہباز،عثمان ایڈووکیٹ،محمد ریاض چیمہ،اشتیاق وڑائچ،اشتیاق چیمہ سمیت معززین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  انہوں نے کہا کہ چیمہ برادران نے اپنے والد حاجی محمد ریاست علی نمبردار مرحوم اور اجداد کے مشن کو جاری رکھے ہوئے انسانیت کی خدمت ہمدردی کے کاموں کے ذریعے اپنے اجداد کے نام کو زندہ رکھا ہوا ہے۔چیمہ برادران کا اپنے والدین اور اجداد سے محبت کا مظہر ہے کہ انکے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ایصال ثواب کی روحانی محفل کا انعقاد کرواتے ہیں۔ایصال ثواب کی ان روحانی محافل کے ذریعے مرحومین کی بخشش اور بلندی درجات کی دعا کروائی جاتی ہے ایصال ثواب کی ایسی محافل رب کریم اولاد کی دنیا کو دنیا وآخرت کی کامیابی اور عزت ومرتبہ عطاء کرتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button