بہاولپور میں نجی سکولوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے پر سخت مذمت کرتے ہیں، اشفاق احمد وڑائچ

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے پیٹرن انچیف حاجی اشفاق احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ بہاولپور میں نجی سکولوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے پر سخت مذمت کرتے ہیں نجی تعلیمی ادارے ملک میں علم کی شمع روشن کرنے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں انتظامیہ فوری اسکولوں کو ڈی سیل کرے معاملہ کو اعلی سطح پر اٹھائیں گے انہوں نے اسکولز کی  سیلنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ جبکہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کی ایگزیکٹو باڈی میٹنگ میں بہاولپور ڈویژن میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے کمرشل نقشہ جات کے نام پر 100 سے زائد نجی تعلیمی اداروں کی سیلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس معاملے پر قانونی مشاورت کے لیے صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کو باضابطہ اختیار دیا جائے گا جبکہ متعلقہ وزیر سے فوری ملاقات کر کے سکولوں کو ریلیف دلانے کی کوشش کی جائے گی۔ایگزیکٹو باڈی نے اس بات پر زور دیا کہ نجی تعلیمی ادارے ملک میں تقریباً 60 فیصد تعلیمی بوجھ اٹھا رہے ہیں اور حکومت کا مالی بوجھ کم کر رہے ہیں، اس لیے انہیں کمرشل کے بجائے سروس سیکٹر کا حصہ قرار دیا جانا چاہیے۔پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور تعلیمی سرگرمیوں میں بلاوجہ رکاوٹیں نہ ڈالی جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button