لاڑکانہ: بڑھتی وارداتوں پر ایس ایس پی کا بڑا ایکشن، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر معطل

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ شہر میں بڑھتی وارداتوں پر بڑا ایکشن، ایس ایس پی احمد چوہدری نے ایس ایچ او سمیت اہم افسران معطل کر دیے.
لاڑکانہ شہر کے مرکزی علاقے کے تھانہ دڑی کی حدود میں بڑھتی لوٹ مار کی وارداتوں پر ایس ایس پی احمد چوہدری نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تھانے کے ایس ایچ او عبد الرزاق ٹگڑ کو رورٹ کر کے معطل جبکہ ہیڈ محرر عبدالرشید بھٹو کو بھی معطل کر دیا، تھانے کا اضافی چارج سی آئی اے انچارج ارشد محمود ملک کو دے دیا گیا ہے، امن و امان کی بہتری کے لیے شہر اور ضلع کے 6 دیگر تھانوں کے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے جن میں حیدری، سول لائنز، علی گوہر آباد، گیریلو، باقرانی اور گڑھی خدا بخش بھٹو شامل ہیں.



