بنگلہ دیشی ائیرلائن کی ڈھاکا سے کراچی کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری

 کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کی قومی ایئرلائن بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بیمان ایئرلائن کی کئی سال بعد پہلی براہِ راست پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی روانہ ہوگی۔ ابتدائی مرحلے میں ایئرلائن ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی۔

ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کی سیٹس کی بکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بکنگ کھلتے ہی پہلی پرواز کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں مکمل ہو گئیں۔

براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سے قبل بیمان ایئرلائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی آئی اے اور بیمان ایئرلائن کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے بھی معاہدہ طے پایا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button