ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کا ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ کا دورہ، قیدیوں کو درپیش مسائل اور سہولیات کا جائزہ لیا

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن ،جانوڈاٹ پی کے)ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ جیل ٹھٹھہ کا تفصیلی دورہ کیا گیا۔ وفد میں کمیٹی کے ممبر سیکریٹری خدابخش بھرانی، ایڈوکیٹ سید اعجاز حسین شاہ، میمبر وقارالنساء، اور ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس انچارج الطاف حسین تنیو شامل تھے۔
وفد نے جیل سپرنٹنڈنٹ حماد چانڈیو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور جیل میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، خوراک، صحت، قانونی معاونت اور دیگر بنیادی حقوق کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی۔
بعد ازاں کمیٹی میمبران نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے براہ راست ملاقات کی اور ان سے ان کے مسائل دریافت کیے۔ قیدیوں نے طبی سہولیات، قانونی معاونت اور دیگر ضروریات سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس دوران وفد نے جیل اسپتال اور وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔
ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی نے قیدیوں کے مسائل کے حل اور انسانی حقوق کی بہتری کے لیے اپنی رپورٹ مرتب کرنے اور متعلقہ اداروں کو سفارشات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔



