محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند کی پیشگوئی کر دی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیش گوئی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری 21 جنوری 2026 (بدھ) کو متوقع ہے۔
محکمہ کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم اسی روز شام کے وقت کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 سے 18 گھنٹے ہوگی، جبکہ رویتِ ہلال کے لیے کم از کم 19 گھنٹے کی عمر ضروری ہوتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کا امکان نہیں، اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے۔ حتمی فیصلہ اسی کمیٹی کے اختیار میں ہوگا۔



