لاڑکانہ: گڑھی خدا بخش بھٹو میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے 9 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویشناک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو، نمائندہ جانوڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے قریب گڑھی خدا بخش بھٹو میں شدید دھند کے باعث ایک ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں انعام، شفیع محمد، یاسین، مختیار، ندیم، حمید، بشیر اور دیگر شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر نودیرو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں لاڑکانہ کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button