صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل سے متعلق روڈ میپ کا اعلان کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے تیل کے حوالے سے ایک واضح روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔ صدر کے مطابق وینزویلا کی عبوری اتھارٹی 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکہ کو فراہم کرے گی، جس کا اہتمام پابندیوں کے تحت کیا جائے گا۔

تیل امریکی بندرگاہوں تک سٹوریج شپوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا اور مارکیٹ میں فروخت کے بعد حاصل ہونے والی آمدن صدر ٹرمپ کے کنٹرول میں رہے گی۔ انہوں نے انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کو منصوبے پر عمل درآمد کی ہدایات بھی دی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سفارتکاری کو اولین ترجیح دی جائے گی، لیکن وینزویلا پر دباؤ برقرار رکھنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button