لاہور پولیس کا بڑا فیصلہ: تمام افسران و اہلکاران شہریوں کو ’سر‘ یا ’میڈم‘ کہہ کر مخاطب کریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور پولیس نے عوام سے مؤدبانہ اور باعزت رویہ اپنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کے تحت تمام پولیس افسران اور اہلکار شہریوں کو گفتگو کے دوران ’’سر‘‘ یا ’’میڈم‘‘ کہہ کر مخاطب کرنے کے پابند ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، مثبت رویوں کو اپنانا اور شہریوں کے ساتھ احترام پر مبنی تعلقات قائم کرنا ہے۔ نئی ہدایات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پولیس کے مجموعی رویے میں بہتری آئے گی اور عوام دوست پولیسنگ کے تصور کو تقویت ملے گی۔

مزید خبریں

Back to top button