بانی پی ٹی آئی کی ٹکراؤ پالیسی سے پارٹی اور خیبر پختونخوا حکومت متاثر ہوں گی، رانا ثناء اللہ کا وارننگ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رکھی تو اُن کی پارٹی اور خیبر پختونخوا حکومت کو نقصان پہنچے گا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر کو اعتماد میں لے کر ہی دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ماضی کے رویے کو دیکھیں تو وہ کبھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوئے۔



